پشاور (مانند نیوز) وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی امور و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ انجینئرامیرمقام کا صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں پختون بھائیوں پر تشدد کے واقعات کا نوٹس۔کسی کو قوم پرستی کے نام پر سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دے سکتے، پختون ایک مہذب اور پرامن قوم ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں باوقار کاروبار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں، پختون قوم ملک کے دیگر اقوام کیطرح ایک باعزت اور  باکردار قوم ہے جو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شہبازشریف سے اس بارے خصوصی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور سندھ میں ہونے والے قوم پرستی کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات  سے آگاہ کیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے کسی کونے میں کسی کو قوم پرستی کے نام پر تشدد کی نہ اجازت دینگے اور نہ ہی اس آڑ میں کسی قسم کے  اشتعال انگیز واقعات ملک و قوم کے حق میں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کو یقین دہانی کروائ کہ سندھ کے طول و عرض میں ملک بھر سے رزق حلال کمانے کیلئے آنے والے دیگر اقوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ناگزیراقدامات اٹھائے جائنگے اور سندھ کی سرزمین کسی قسم کی منفی سیاست کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے