اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی،پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔