اسلام آباد(مانند نیوز) کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے آزاد کشمیر احتجاج کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر لاٹھیاں، لاؤڈ اسپیکرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، تفتیش کے دوران دیگر ملزمان کا بھی سراغ لگایا گیا۔

پراسیکیوشن نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے مشتاق احمد کو 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کےخلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے۔

اسلام آباد پولیس نے یکم اگست کو مشتاق احمد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بغیر اجازت ریلی، ہنگامہ آرائی کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے