پبی (نما ئندہ مانند )یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس لائن نوشہرہ میں ایک پروقار اور باوقار مرکزی تقریب منعقد ہوا، جس میں شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔تقریب میں مشیر زراعت میاں عمر کاکا خیل، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عالمزیب خان، چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے نمائندہ کرنل (ر) فضل دین خٹک، ZRK کے نمائندہ کرنل (ر)عارف عالم، یونیسا کمپنی اکوڑہ کے جی ایم فاروق احمد خان کے علاوہ سینئر پولیس افسران، شہداء کے لواحقین، غازیوں اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے تمام مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر حاضری سے ہوا، جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ شہداء کی یاد میں پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ شرکاء نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے کہاآج ہم ان عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جنہوں نے امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج معاشرے میں امن قائم ہے اور عوام خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ”شہداء کبھی نہیں مرتے بلکہ اپنے عظیم کردار اور قربانیوں کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہماری اپنی فیملیز ہیں اور ان کی عزت، تکریم اور فلاح ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء اور ان کے ورثاء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے ہر دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اس موقع پر مشیر زراعت میاں عمر کاکا خیل اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پولیس کے شہداء نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ”شہداء کے ورثاء کو کسی بھی محاذ پر تنہا محسوس نہیں ہونے دیا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے تقریب کے اختتام پر غازیوں کو یادگاری سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا جبکہ شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے