اسلام آباد: (مانند میڈیا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ گورنر راج کے دوران نظر بند ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہو سکے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے