اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی ہے، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لئے آئینی حل ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے، وفاق میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی ہے، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا کہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اورخیالات کو ہلاکررکھ دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے