کراچی (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4 جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2021-22 کے آخری مہینے میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز، برطانیہ سے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم موصول ہوئی۔ مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز بھجوائے، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس طرح مالی سال 2020-22 کے دوران ترسیلات زر کا حجم مالی سال 2020-21 کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے