بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) چیئرمین تحصیل تھانہ بائزئی افضل حسین نے عوامی مسائل سنے کے سلسلے میں ان لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔جسمیں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کی نشاندہی کرکے تحصیل چیئرمین کو اگاہ کیا جبکہ دوسرے طرف عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل چئیرمین افضل حسین کی اس اقدام کو سہراتے ہوئےانہیں خراج تحسين پیش کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ تحصیل چیئرمین افضل حسین عوامی مسائل حل کرنے میں اپنے تمام تر صیلاحیت بروئے کارلائنگے ان لائن کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل کے انبار لگائے جس میں الہ ڈھنڈ روڈ کی تعمیر سوئی گیس کی فراہمی بجلی کی اور لوڈنگ دہیاہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی منشیات فروشی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں طالبات کےلئے کمروں کی کمی اور الہ ڈھنڈ قبرستان میں جانوروں کی امدورفت جسے مسائل شامل تھے تھانہ بائیزئی کے چیئرمین افضل حسین کے عوام کے مسائل سنیے اور اس میں بعض مسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات کئے اور بعض مسائل ویلج چیئرمینوں اور متعلقہ ادراروں سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل سے اگاہی کےلئے ہرماہ ان لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔