مقبوضہ کشمیر (مانند نیوز) میں بھارتی فورسز نے ریاستی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 7 ماہ کے دوران 21 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس عرصے میں نوجوانوں، طلبہ اور خواتین سمیت 4650 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
گرفتار افراد میں سے متعدد کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم 50 شہریوں کو زخمی بھی کیا۔