ایران (مانند نیوز) نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے خلاف امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے الزامات دراصل نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے بار بار کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ حالیہ امریکی دھمکیاں محض بیانات تک محدود نہیں رہیں بلکہ بعض مواقع پر ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرائم کا سبب بھی بنیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ رہائشی علاقوں اور شہریوں کے گھروں پر حملوں میں 2,500 پاؤنڈ وزنی بم استعمال کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے