جنوبی وزیرستان لوئر(مانند نیوز) کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں مفتی جنا میر جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق مفتی جنا میر کو ٹارگٹ کیا گیا، نامعلوم افراد نے بارودی مواد رستم بازار کے نچلے فلور پر نصب کیا تھا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم رہتے تھے، وہ قومی امن جرگے میں بطور مقرر شریک ہوتے تھے۔