اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کو جاری رکھنا یا اسے وسعت نہیں

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کا دفاع کرے گا لیکن جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔

ایرانی صدر نے قومی سلامتی کو داخلی اتحاد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اندرونی طاقت اور اتحاد پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اندرونی اختلافات کا خاتمہ بیرونی مداخلت کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں ایک ایسا مضبوط اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں دشمن دراندازی نہ کرسکے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں دشمن کو سماجی برادری کو تقسیم یا تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے