ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی انتظامیہ نے اسرائیلی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر مسلم صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا مگر وہ اسرائیل سے تعلق رکھتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے صحافی کی مدد کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے اس کا کیس عدالت کو بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی گل تمارے نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ مکہ مکرمہ میں گھوم رہا ہے۔ حالانکہ مکہ مکرمہ میں غیر مسلم افراد کے داخلے پر پابندی ہے اوراس کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام بھی کام کررہا ہے۔ یہ صحافی جبل رحمت پر بھی چڑھ گیا تھا۔ صحافی کی رپورٹ اس کے اسرائیل واپسی پر نشر کی گئی تھی۔اس رپورٹ میں یہ صحافی کہہ رہا تھا کہ مکہ جانا اس کا خواب تھا اور جو شخص اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے تیار ہوا اسے علم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے۔ 19 جولائی کو ایک ٹوئٹ میں اسرائیلی صحافی نے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے