اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زرداری سیاست کے دن گزر گئے، عوام اب غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے