اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ثمینہ بیگ K2 سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں،وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے سر کر لیا۔ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، جسے جمعہ کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا۔اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جمعہ کو ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی "کے2 ” سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہل خانہ کو کامیابی پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں،ثمینہ بیگ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد دی ہے۔رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے