اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر غیر ملکی کوہِ پیماؤں کی پیش قدمیاں جاری ہیں،ایرانی اور سعودی سمیت5 غیر ملکی خواتین کوہِ پیماؤں نے بھی K2 سر کر لیا، افسانے حسامی فرد کے ٹو سر کرنے والی پہلی ایرانی کوہ پیما بن گئیں۔ افسانے حسامی فرد نے جمعہ کوصبح 6 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو سر کیا ہے۔ سعودی عرب کی نیلی عطار نے بھی کے ٹو سر کر لیا، نیلی کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔ ناروے کی کرسٹن ہریلا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئیں، انہوں نے 3 ماہ میں آٹھویں ایٹ تھاوزنڈر کو سر کیا ہے۔ کرسٹن ہریلا 6 ماہ کے اندر تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔ ادھر امریکی خاتون کوہ پیما کرسٹن بینیٹ اور کینیڈا کی لیلیا آئیوا نووسکیا نے بھی کے ٹو سر کر لیا۔ ناروے کے فرینک لوک بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب نیپال سے تعلق رکھنے والے 7 مانٹین گائیڈز بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔