پشاور (مانند نیوز ڈیسک) لمپی سکن بیماری کی تباہ کاریاں جاری ہیں پورے ملک میں جانوروں کی شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔اگر یہی حال رہا تو پورے ملک میں گائے کا صفایا ہو جائے گا۔ارباب اختیار خدار پلیز اس پے توجہ دیں اس خونخوار وائرس کا کوئ بہتر حل کوئ بہتر علاج دریافت کریں حکومت ہنگامی بنیادں پے کام کرے۔ورنہ ڈیری سیکٹر پورا برباد ہونے والا ہے ( محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمرز ویلفئیر ایسوسی ایشن kpk) اس بیماری سے وہ تمام طبقہ جس کی روزی ڈیری سکیٹر سے ہے وہ فاقوں سے مر جائیں گے۔یاد رکھیں شرح اموات اگر مزید بڑھتی ہیے جو کہ بڑھ رہی اور یہ وائرس قابو نہیں ہوتا ہمارے ملک کی لوکل نسل ساہیوال بالکل ختم ہو جائے گی چولستاں ختم ہو جائے گی فریزین کا تو نام ہی مٹ جائے گا بیوپاری حضرات پہلے ہی بے روزگار ہوچکے منڈیوں میں کوئ گائے لیے ہی نہیں رہا۔دودھی گوالے بے روزگار ہو جاہیں گے ڈیری سیکٹر سے وابستہ پوری طبقہ رل جائے گا۔سیمن کی کمپنیاں جانورں کی میڈیسین کی کمپنیاں کا پہیہ رک جائے گا فیڈ ونڈے نیوٹریشن کی کمپنیاں دیوالیہ ہوجاہین گی دودھ کی قیمت اسمان پے پہنچ جائے گی دودھ سے بںنے والی تمام مصنوعات حد سے زیادہ مہنگی ہوجاہیں گی اے ائ ٹیکنیشن بے روزگار ہو جاہیں گے۔جانورں کے ڈاکٹر بے روزگار ہو جاہیں گے ۔ملک مین ڈیری سیم سیکٹر کا اتنا بڑا بحران ائے گا جس کو سوچ کے بھی ہم خوفزدہ ہیں۔فارمر رل جائے گا۔اکیلی بھینس اپ کے ملک کی دودھ کی پیداوار کو پوری نہیں کر سکتی گائے کے بغیر اپ ڈیری فارمنگ ممکن ہی نہیں نا ہی گائے کے علاوہ کوئ جانور دودھ کی کمی کو پورا کر سکتا۔خدرا سوچیں اگر اپ کو حکومتی جوڑ توڑ سے زرا فرصت ملے تو اس پے سنجیندگی پے سوچیں۔۔