ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ کٹھوال کے لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے اور کھلی کچہری میں سامنے آنے والے تمام مسائل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کاحل موقع پر یقینی بنایا جائے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے کھٹوال میں کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے مسا ئل کا جواب دیتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے علاؤہ دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور مسائل پیش کئے گئے۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرایبٹ آباد طارق سلام مروت نے سبسڈائزڈآٹا موبائل وین کابھی معائنہ کیااور بروقت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  III-زرک یارخان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، محکمہ تعلیم،جی ڈی اے، زراعت، سی اینڈ ڈبلیو، ڈسٹرکٹ فوڈ،آرٹی اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،حلال فوڈ اتھارٹی،لائیوسٹاک،اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے