لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف  پولیس کا تھانہ ڈاڈلولہ  کے حدود لنڈیواہ ، گھاٹی مچن خیل اور وانڈہ مچن خیل کے درگہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے دوسہولت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد، ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوؐہ زاید خان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت ضیاءالدین احمد کے ہدایات  پر ضلع بھر روزمرہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسی سلسلے میں آج تھانہ ڈاڈیوالہ حدود میں واقعہ لنڈیواہ، گھاٹی مچن خیل اور وانڈہ مچن کے درگے (جنگل)میں آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی نورنگ سرکل اسماعیل خان کے زیر نگرانی میں اور ایس ایچ او ڈاڈیوالہ زاید خان کی قیادت میں ہمراہ پولیس جوانوں اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے گھروں سمیت انکے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے،دوران آپریشنز پولیس نے اشتہاریوں کے دو سہولت کاروں سرادرز سکنہ گھاٹی مچن خیل اور شریف اللہ سکنہ لنڈیواہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گیاجنکے قبضے سے ایک عدد رپیٹر بارہ بور معہ ایمونیشن برامد کیاگیا۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے