بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ کے نوجوان کی لاش چھ روز بعد بوساق دریائے سوات سے برآمدکر لی گئی محمد معاذ ولد جان محمد سکنہ محلہ دیر آباد بٹ خیلہ جو کہ جماعت اسلامی کے رہنما نور محمد ایڈووکیٹ کا نواسہ تھا 18جولائی کو باڈوان پل بٹ خیلہ کے قریب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تاہم دوتین دن بعد سوشل میڈیانے واقعے کی اصل وجہ لیوی فورس کے ڈی ایس بی اہلکاروں کی فائرنگ قرار دیاجس سے بچنے کیلئے محمد معاذ نے دریا میں چھلانگ لگا ئی اور ڈوب کر ہلاک ہو گیامبینہ طور پرمعاذ اپنے ساتھی کے ہمراہ چرس فروخت کر رہا تھا جو کہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیالا پتہ نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122الخدمت فا ؤنڈیشن وغیرہ نے دریائے سوات کے کئی کلومیٹر علاقے میں مسلسل آپریشن جاری رکھااور چھٹے روز دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ کے سنگم پر واقع بوساق کے مقام سے لاش برآمد کر لی گئی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا اور بعدازاں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا دریں اثنا ء نور محمد ایڈ وکیٹ نے واقع کی پر روز مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں انکوائری اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے