شانگلہ (مانند نیوزڈیسک) شانگلہ میں کھلیوں کے فروغ کیلئے سرگرم نیشنل ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن نے یوتھ فیسٹیول سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی تحصیل میئر الپوری وقار احمد خان تھے۔فیسٹیول میں پورے ضلعے کے کھلاڑیوں میں کیٹس،بیٹ،وکٹ،ولی بال،بیڈمنٹن ریکٹ دئے گئے جس سے مہمان خصوصی ودیگر نے نوجوانوں کیلئے بہت فائدہ مند اور خوش ائین قرار دیا۔نیشنل ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن کے کھلیوں کے فروغ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت کھیلوں کے انعقاد اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ نیا نسل دیگر غیر معاشرتی سرگرمیوں سے محفوظ ہوسکیں۔این ڈی او کا شکرگزار ہیں کہ وہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ان کے کھیلوں کے فروغ کے اقداما ت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔نیشنل ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن نے مختلف چار مرحلہ وار پروگرام کئے جن میں پہلے میں کیٹس و دیگر میں بھی کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔فیسٹیول کے مختلف حصوں میں ایس پی ایل چیئرمین نجیب اللہ باچا۔یوتھ فیسٹیول کانا زون کے سوشل میڈیا کوارڈینیٹر اختیار یوسف زئی ودیگر حصہ لینے والوں نے انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ارگنائزیشن کو شانگلہ میں کھیلوں کے فروغ میں مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرادی۔نیشنل ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن کی جانب سے زون الپوری کی قیادت انجینئر مختیار کو بہترین منیجمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوجوان شانگلہ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی این ڈی او کے ایسے کھیلوں کے اقدامات کے منتظر ہونگے۔تقریب میں تحریک انصاف کے تحصیل میئر الپوری وقار احمد خان مہمان خصوصی تھے،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء حبیب اللہ طوفان سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔