بیشام (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل بشام سادین موڑ کے مقام پر (ایل پی جی )سلینڈروں سے بھرا مزدہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی تھی۔سلینڈرں کی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ریسکیو1122 کے فائیر وئیکل ، فائر فائٹرز اور ایمبولنس حادثے کی جگہ پر پہنچ کر کاروائی کی۔حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپورئی منتقل کیا۔ریسکیو کے اہلکاروں، فیلڈ ریونیو سٹاف اور مقامی لوگوں نے پیشہ ورانہ طریقہ سے آگ پر قابو پالیا۔