راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2مرتبہ حلف اٹھایا اور اب تیسرے کی تیاری ہے، اس سے بڑا معاشی بحران اورسیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ(ن) لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا   جبکہ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے