ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسی ایشن ضلع ہنگو کا مطالبات کے حق میں احتجاج، مطالبات کی منظوری تک کسی ٹینڈر میں حصہ نہیں لیں گئے،ہوش ربا مہنگائی میں پرانیٹینڈرز پر نظر ثانی کی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مٹیریل کی قیمتیں دوگنا ترگنا ہو گئیں۔ان حالات میں کام جاری رکھنا مشکل ہے خواجہ محمد، نور کریم اورکزئی اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسی ایشن ضلع ہنگو کے زیر اہتمام ٹھیکہ داروں نے مکمل ہڑتال کی اور احتجاج کیا۔اس دوران نئے ٹینڈر کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسی ایشن ضلع ہنگو کے رہنماوں جاوید اقبال، خواجہ محمد، نور کریم اورکزئی،لیاقت علی، جاوید اکبر، انجئینر زاہد اورکزئی، فیروز حاجی، ندیم خان، عادل شاہ، عطا الرحمان اور دیگر نے احتجاج میں کہا کہ پورے صوبے میں کںٹریکٹرز احتجاج پر ہیں جس کی وجہ ہوش ربا مہنگائی میں تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہے اس وجہ سے ترقیاتی منصوبوں پر پرانے ریٹس پر کام جاری رکھنا مشکل ہے رہنماوں نے کہا کہ ٹیںنڈرز کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا ہے اور پشاور میں بھی تاریخ ساز احتجاج کرنے جا رہے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔کنٹریکٹرز نے صوبائی حکومت سے مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔ کنٹریکٹرز نے کہا کہ صوبے بھر میں ہمارا احتجاج جاری ہے اور ہم اپنے حقوق کے لیے پر امن احتجاج اور جدوجہد جاری رکھیں گئے