سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے امانکوٹ مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان و انتظامی آفیسرز نے شرکت کی۔ عوام کی جانب سے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی جس میں خراب ٹیوب ویل کی مرمت، صاف پانی کی فراہمی، سرکاری آٹے کی دستیابی و معیار میں خامیوں، علاقے میں جنازگاہ و قبرستان میں جگہ کی کمی، ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول میں سہولیات کا فقدان، نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان، صفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال، اور امانکوٹ میں قائم سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے روڈ ٹریفک کے اوور سپیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل سر فہرست رہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کھلی کچہری میں عوام نے کھلی کچہری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اطلاع دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ کھلی کچہری سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی کا کہنا تھا کہ تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور آئیندہ کھلی کچہری سے پہلے  پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کھلی کچہری میں اجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے