ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تسلسل میں ایس ایچ او دوابہ پی ایس ائی فیاض خان نے پولیس نفری اورایلیٹ فورس کیہمراہ عوامی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے علاقہ قدیم بانڈہ میں ناکہ بندی کیدوران منشیات ڈیلر ہارون کو گرفتارکرلیا۔گرفتارمنشیات ڈیلر کیقبضیسے سے3860گرام چرس برامد۔پولیس نے گرفتارمنشیات فروش کوتھانہ دوابہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ اوتھانہ دوابہ فیاض خان کے مطابق گرفتار منشیات فروش ہارون کربوغہ شریف میں منشیات کی فروخت کا مکروہ دھندہ کرتا تھا جس کو بدوران ناکہ بندی گرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ جرائم کیانسداد کیلئے عوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔