سوات (مانند نیوز) سوات آر پی او ملاکنڈ روینج سجاد خان نے کہا ہے کہ پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائے، ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں آل ڈی پی او زکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا عوام کے ساتھ اچھی برتاؤ ہی سے یہاں جرائم میں کمی آسکتی ہے، تھانوں میں عوام کو سستہ سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر بھروسہ قائم و دائم رہے، انہوں نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، آرپی او ملاکنڈ ڈویژن نے اجلاس کے آخر میں عوام الناس سے اپیل کی پولیس ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے