لاہور(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہا اسمبلی کی امانت انہیں واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت نے کہا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا، آپ کی استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے