ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی سیکیورٹی سیکشن آمد، سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عزیز جاوید، سیکیورٹی انچارج شمروز خان ،سٹاف ویلفیئر آفیسر بن یامین خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں پر امن اورپر سکون تعلیمی ماحول کی فراہمی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے اورکسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دیںگے۔قانون سب ملازمین کیلئے برابر ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔تمام ملازمین نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں اور تمام ملازمین اپنا رزق حلال کریں کیونکہ روز محشر اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کو منشیات سے پاک کرنامیری اولین ترجیح ہے اوراس کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہمیں ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے سیکیورٹی سیکشن کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ جس کیلئے میرے سمیت پوری یونیورسٹی انتظامیہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کسی کی بھی کسی سے کوئی ذاتی اناگ نہیںاورتمام ملازمین پر ایک دوسرے کی عزت کرنا فرض ہے اور کسی کو دوسرے کی دل آزاری کا کوئی حق نہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عزیز جاوید نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے