وانا (مانند نیوز ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان لوئر، حلیم شاہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور پریس کلب کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سینئر صحافی روشان خان وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر انتظامی مشکلات سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حلیم شاہ نے صحافیوں کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا علاقے کے صحافیوں کا ایک اہم ادارہ ہے، اور مقامی صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور صحافی معاشرے میں شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ صحافی برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور پریس کلب کو درپیش بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صحافی بہتر ماحول میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں ملاقات کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صحافیوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حلیم شاہ کا دورے اور مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں نے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ عزت و حوصلہ افزائی ہے۔ آپ نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ہر موقع پر بھرپور تعاون کیا ہے، جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے