اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج سوات کے لوگ یوم نجات منا رہے ہیں، پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

سوات میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے صوبے کے دشمنوں کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ، جنہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا۔ آج جلسے میں موجود عوام کا سمندر وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کر رہا ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، سابقہ صوبائی حکومت میں صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کہا کرتے تھے کہ میں ترقی کےلیے نہیں، بانی چیئرمین کی آزادی کےلیے آیا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے