اسلام آباد (مانند نیوز) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اجلاس میں خیبر پختونخوا گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کا معاملہ سر فہرست ایجنڈا رہا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔ عوامی حقوق، منہگائی، بےروزگاری کے خلاف تحریک پر بھی غور کیا گیا۔

جنرل سیکریٹری جے یو آئی (ف) مولانا عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت آئین، قانون اور جمہوریت سے ماورا ہر اقدام کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قومی بیانیے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

رہنما جے یو آئی ف علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ غیر جمہوری اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے