اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایک رہنما نے مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیا، سہیل آفریدی نے قیادت کو لانگ مارچ پلان سے لاعلم رکھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر شرکا نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو قرار دیا، اجلاس میں ایک اہم رہنما نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ مردان سے سی ایم ہاؤس کیوں گئے؟ جس کے جواب میں ایک رہنما نے کہا کہ لوگ کم تھے، اس لیے وزیراعلیٰ نے مردان میں قیام نہیں کیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں بیرسٹر سیف سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، کمیٹی کے ایک رکن نے بیرسٹرسیف کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ لائحہ عمل کے لیے آج رات دوبارہ کور کمیٹی نے اجلاس طلب کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر کبھی میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے