اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی شہر نجران میں میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم کے حملے میں 3 مکانات اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ابہا شہر میں حملے کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
فوجی اتحاد کا کہنا تھاکہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے گئے۔