نیپال (مانند نیوز) میں سیلاب کے بعد بھارت میں بھی خطرہ بڑھ گیا، اتر پردیش میں دریائے ناراینی گنڈک کی سطح بلند ہونے پر نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے بہہ کر آنے والی لاشیں گنڈک دریا سے برآمد ہوئی ہیں، بہار میں بھی دریاؤں کی سطح بلند اور کئی مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر جا پہنچا ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے  ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

لداخ کے علاقے ستکپا سانکو میں کلاؤڈ برسٹ سے اچانک سیلاب آ گیا

دوسری جانب لداخ کے علاقے ستکپا سانکو میں کلاؤڈ برسٹ سے اچانک سیلاب آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستکپا سانکو میں شدید سیلابی ریلے میں کیچڑ، بڑے پتھر اور ملبہ بہہ کر ندی تک آ گیا، سیلاب سے نقصانات یا جانی نقصان کی فوری اطلاعات نہیں مل سکیں۔

واضح رہے کہ نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کُن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق نیپال میں ریلوں سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 6 مقامات پر 933 کارکن پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ سرنگوں میں پھنسے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے کارکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے