اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈیزرٹ وائپرز کے اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

طبی معائنے کے بعد نسیم شاہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی، وہ ٹورنامنٹ کے دوران انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکیں گے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے ٹام موڈی نے کہا کہ نسیم شاہ کی جگہ متبادل کھلاڑی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، اُن کی خدمات سے محروم ہونے پر شدید مایوسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نہ صرف ایک بہترین فاسٹ بولر بلکہ میدان کے اندر اور باہر قائدانہ کردار بھی ادا کرتے ہیں۔

ٹام موڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کی عدم دستیابی دیگر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ہے۔

نسیم شاہ شارجہ واریئرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، وہ پال والٹر کو یارکر پر بولڈ کرنے کے بعد گرگئے تھے۔

ایونٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کا اگلا میچ اتوار کو گلف جائنٹس کے خلاف ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے