کراچی(مانند نیوز)حکومتی کوششیں اور دعوئوں کے باوجودآٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور اب یہ عوام کی پہنچ سے مزیددور ہوگیاہے، اس وقت حیدر آباد میں 20کلو آٹا3800 ،پشاور میں 3750اورراولپنڈی ،اسلام آباد میں 3730روپے میں فروخت ہورہاہے۔ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا جبکہ حکومتی اقدامات کے ساتھ گندم درآمد کئے جانے کے باوجود عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مختلف شہروں میں بڑھ کر 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں 20کلو آٹے کا تھیلا سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جہاں شہریوں کو اس کیلئے3 ہزار 8010روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔اسی طرح پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 750روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3ہزار 733روپے میں دستیاب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے