اسلام اباد (مانند نیوز )معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں طبی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے، ڈبلیو ڈبلیو ای نے برونسن کی موت کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برونسن رِیڈ کا اصل نام جرمین ہیلے تھا، برونسن 7 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والے ایک مقابلے کے دوران اسٹیج سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برونسن کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور گردے پر بھی چوٹ آئی تھی جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے تاحال برونسن کی موت اور مقابلے کے دوران لگنے والی چوٹ کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔

برونسن ریڈ نے 2007ء میں ریسلنگ میں کیریئر شروع کیا اور 2019ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے، انہوں نے 2024ء میں آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل بھی جیتی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے