اسلام آباد (مانند نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے استنبول میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تحت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور کونسل کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے