اسلام آباد (مانند نیوز) بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وباء کے باعث بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کی وباء سے 6 ماہ میں 1 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وباء کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی۔

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے، خسرہ کے شُبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔

وبائی بیماریوں کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ کی وباء کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے