کہ ملک میں صرف چند لوگوں نے 25 کروڑ عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ، جماعت اسلامی نے ”بدل دو نظام” کے عنوان سے انقلاب کی پکار بلند کی ہے اور اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کی آواز اٹھائی ہے جس نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ہم ظالمانہ نظام کو نہیں مانتے ، وہ دن دور نہیں جب 25 کروڑ عوام کے ساتھ مل کر ظلم کے نظام کا خاتمہ کریں گے۔ گورنر ہاؤس پر پیٹرولیم لیوی، بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف جاری دھرنے کے 35ویں روز عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 18 سال سے ڈاکو راج ہے اور کراچی سے کشمور تک عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولیات تک دینے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے 78 لاکھ بچوں میں سے 40 لاکھ بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ قوم کے بچوں کو جاہل بنایا جارہا ہے اور حکمران خود عیاشیاں کررہے ہیں۔ سندھ حکومت کا قرض بڑھتا جارہا ہے جبکہ شرح خواندگی کم ہوگئی ہے۔ سندھ کی صورتحال یہ ہے کہ 75 فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی تک نہیں، 36 فیصد تعلیمی اداروں میں پانی کی سہولت نہیں جبکہ 25 فیصد تعلیمی اداروں میں واش روم کی سہولت موجود نہیں۔ سندھ کے شہروں میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کی رجسٹریشن کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی ہے۔ منعم ظفر خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور شہر کے انفرااسٹرکچر سمیت عوام کے مسائل پر ہم آپ کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ اگر اسمبلیوں میں صوبوں کے بارے میں آواز اٹھا کر عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ جعلی آوازیں صرف اس لیے اٹھائی جاتی ہیں کہ عوام کو ان کے حقوق دینے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کا 35واں روز ہے اور کل ان شاء اللہ ٹرین مارچ ہوگا۔ صبح 10 بجے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں سپر ٹرین مارچ روانہ ہوگی اور ظالموں سے اپنا حق لینے کے لیے مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے اہلیان کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ 35ویں دن بھی دھرنے میں جذبے اور حوصلے کے ساتھ موجود ہیں۔ الحمدللہ 35 دن صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے اور دھرنا گاہ کو آباد رکھا۔ انہوں نے خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دھرنا گاہ کو آباد رکھا اور آگے بڑھ کر لبیک کہا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جلسے میں ہم بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی، بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد ملک کے ہر شخص کی زبان پر ہے۔ حکمران عوام کی جیبوں میں ڈاکا ڈال کر عوام کا خون چوس رہے تھے۔ ہر اینکر پرسن، یوٹیوبر اور سیاست دان بھتہ لیوی کے بارے میں بات کرنے پر مجبور ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نے پورے پاکستان کے عوام کو بیدار کردیا