راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہی، 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہے، سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور ان کو لے ڈوبے گی، ثابت ہو گیا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں اور وقت آنے پر اپنے کپڑے بیچنے کا دعویٰ کررہے ہیں جن کپڑوں کا خیبرپختونخوا میں کوئی خریدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں ایک ووٹ کی اکثریت 22کروڑ لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے، ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لئے آصف علی زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے، ساری دنیا کو پتا ہے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نے اپنا بیٹا وزیر خارجہ لگایا ہوا ہے، دوسرے نے وزیر علیٰ اور تیسرے نے وزیر مواصلات اور لوگ کھائیں دھکے اور لوڈشیڈنگ میں کریں گزارہ۔ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی خاطر سپریم کورٹ آف پاکستان جارہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ31کروڑ ڈالر سالانہ بھیجے والے کسی بھی پاکستانی سے کم محب طن نہیں ہیں اوران کا ووٹ ووٹ پر پہلے حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری سامراجی طاقتیں موجودہ حکومت کے پیچھے کھڑی ہو جائیں لیکن اس حکومت کو نہیں بچا سکتیں۔ یہ انتشار، خلفشارزدہ ایک ووٹ کی حکومت عنقریب اپنی سیاسی قبر خود کھود کررہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے