پبی (مانند نیوز) ٹریفک پو لیس سے بھا گنے والی ٹریلر نے پشتونگڑھی کے قریب مو ٹر سا ئیکل سوار کو ٹکر مارکر تین سا لہ بچی کو کچل ڈالا اور ان کا ما موں شدید اور ایک ٹریفک پو لیس اہلکار بھی زخمی ہوا زخمی کو پشاور ہسپتال منتقل کیا تفصیلات کے مطابق پبی بازار میں ایک تیز رفتار ٹریلر کو ٹریفک پو لیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو ٹریلر ڈرائیو نے مزید رفتار تیز کر کے بھا گ گیا گیا جس کا ٹریفک پو لیس اہلکاروں نے تعا قب کیا تیزر فتاری کی و جہ سے ایک مو ٹر سا ئیکل سوار جس کے ساتھ تین سا لہ بچی سوار تھی کو پشتونگڑھی قریب جی ٹی روڈپر ان کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے مو ٹر سا ئیکل سوار ٹریلر نمبرٹی ایل این 787 کے نیچے گر گیا اور ٹریلر کے زد میں آکر تین سا لہ بچی مو قع پر جان بحق اور مو ٹرسا ئیکل سوار شد ید زخمی ہوا جس کی شنا خت مو با شہ تین سا ل اور ان کا ما موں میاں اویس ولد میاں عزت سا کنان پبی ہو ئی پو لیس نے ٹریلر اور ان کے ڈرائیور کو گر فتار کیا اس حا دثہ میں ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا