پبی(مانند نیوز) لاکھوں سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ھاوس اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا۔وفاقی سیکرٹری خزانہ سے کامیاب مذاکرات۔پے اینڈ پنشن کمیشن کے سفارشات پر فوری طور پر عمل درامد کیا جائے گا۔تنخواہوں میں خاطر خوا ہ اضافہ کیا جائے گا جس پر سر کاری ملا زمین نے اپنا احتجا ج ختم کر نے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار اورنگزپیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان۔اور غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا نے اسلام آباد سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس سونامی نے سرکاری ملازمین کی کمر توڑ دی۔عرصہ دراز سے وفاقی حکومت نے ملاپزمین کیلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔جس نے اپنے سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی۔جس پر وفاقی وزیر خزانہ سے ھمارے کامیاب مزاکرات ہوئے تھے۔لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے جسکی پاداش میں ہم نے 8 نومبر کو پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے احتجاجی مظاھرے اور دھرنے کا اعلان کیا۔اور آج لاکھوں ملازمین نے پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا دیا۔اور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے مزاکرات کی دعوت دی۔جسمیں دونوں طرف سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور آخر کار وفاقی سیکرٹری خزانہ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔اور پے اینڈ پنشن کمیشن کے سفارشات پر من وعن عمل درامد کرنے کی یقین دھانی کی۔اور وزیر خزانہ فوری طور پر اس کی منظوری دے گی جس پر سر کاری ملا زمین نے اپنا احتجا ج ختم کر نے کا اعلان کیا