اورکزئی (مانند نیوز)ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس  کوہاٹ ریجن قاسم علی خان کا ضلع اورکزئی کا دورہ۔ڈی آئی جی کوہاٹ قاسم علی خان  کا ضلع اورکزئی بابر میلا ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان،ایس پی انویسٹیگیشن علی حسن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر دیسوار علی ودیگر افسران نے پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی ائی جی کوہاٹ کا کہنا تھا کہ عوام کیجان ومال کی حفاظت اوربنیادی انسانی حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کیمسائل حل کرنے اورانصاف کی بلاامتیازاوربروقت فراہمی کویقینی بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصرخاص کرمنشیات فروشوں،مجرم اشتہاریوں’قبضہ مافیا’غیرقانونی اسلحہ اورسودخوروں کیخلاف موثراورکامیاب کاروائیاں عمل میں لائی جائے۔عوام کیتوقعات پرپورا اترنے کیلیے پولیس اورعوام ساتھ ساتھ کی پالیسی ہی کامیابی کی ضامن ہیجس پرعمل کرکے پولیس افسران محکمے کی وقار میں اضافے کاباعث بن سکتے ہیں۔جس کے بعد ڈی آئی جی نے ٹورسٹ پوائنٹ سمانہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر نے استقبال کیا۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے ٹورسٹ پوائنٹ سمانہ کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی سے جائزہ لیا جبکہ مذید سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈی آئی جی کوہاٹ نے ڈی پی او آفس ہنگو کا بھی وزٹ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے