ہنگو(مانند نیوز)ڈی پی او ہنگواصف بہادر نے کہا ہے کہ پولیس افسران اوراہلکاران تھانوں کی سطح پرکارکردگی کومزیدبہتر بنائیں۔ضلعی پولیس افیسر دفتر میں منعقدہ اردلی روم کیموقع پرضلع بھرسے مختلف چیک پوسٹوں اور چوکیات میں تعینات پولیس اہلکار ڈی پی او کے رو برو پیش ہوئے۔ان کی کار کردگی،ریکوری کی تفصیل جانچ پڑتال سمیت درپیش مسائل بھی زیر غور ائے۔ڈی پی او اصف بہادر نے پولیس اہلکاروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران،اہلکاران پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کوبہتر بناتے ہوئے عوام کیجان ومال کیتحفظ،جرائم کی روک تھام،منشیات فروشی کیکالے دھندوں کیسدباب اورسماجی برائیوں کاراستہ روکنے کیلئے قانون کی گرفت کو مزیدسخت کرکے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔انہوں نے کہا کہ کمزور کارکردگی کیحامل پولیس افسران،اہلکاروں قوانین کیتحت سزا وجزا کیعمل سے گزرنا ہوگا اور بہتر کارکردگی کیحامل افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے