ہنگو(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق خان مہمند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمّد ارشد افریدی نے تحصیل ٹل بازار کا دورہ کر کے دکانوں میں سرکاری آٹے کی دستیابی چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے دکانوں میں اشیاء خورد و نوش کے نرخناموں کی دستیابی، صفائی ستھرائی چیک کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے جرمانے بھی عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے پٹواخانہ اور ترقیاتی سکیوں کا بھی دورہ کیا۔جبکہ ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر۔II نواب گل ہمراہ ٹریفک پولیس نے سمانہ روڈ۔ مین بازار ھنگو میں مختلف عارضی تجاوزات اور جگہ جگہ رکشوں کیخلاف سخت کاروائی کی۔اور رکشوں اور عارضی تجاوزات ھٹائے گئے۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔ تاکہ عوام کو مشکلات نہ ھو۔اور بازار کو ہر قسم کے امدورفت کے لئے کلئر کر دیا۔