وانا (مانند نیوز) گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں پولیس تھانہ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ، 2 پولیس اہلکار موقع پر جانبق، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راغزائی تھانہ پر چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ایس آئی فرمان اور ایس ائی فرید موقع ہی پر جانبحق ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار عصمت الله اور ریاض احمد کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اوروں نے تھانہ میں موجود ساری اسلحہ کو ساتھ لے گئے ہیں اور پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچائی گئی ہیں۔دوسری جانب علاقہ مکین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عتیق وزیر کے نااہلی کی زندہ ثبوت ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او عتیق وزیر کو فوری طوربپر تبدیل کیا جائے اور ناقص کارکردگی پر سزا دی جائیں کیونکہ موجودہ ڈی پی او کی موجودگی میں یہ تیسرا بڑا واقع رونما ہوا ہیں۔