اسلام آباد( مانند میڈیا)جماعت اسلامی ازاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کے موجودہ بحران نے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،راولاکوٹ کا بحران حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی حکومت بلدیاتی انتخابات کی مدت پوری ہونے پر شیڈول کا اعلان کرے، خواتین اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا حصہ بنا کر حقیقی تبدیلی لائیں گے راولاکوٹ کے مسئلے کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ساری خلیجی ریاستوں اور سعودی عرب کے دفاع کا امبریلا امریکہ کے پاس ہوتا تھا اب ایران اور امریکہ کی جنگ کے بعد اور پھر سارا منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے، اس وقت پوری خلیجی ریاستیں نے مکہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ کیا ہے،قطر بھی اب اس میں آگیا ہے اب ترگیا ہے بے شک ڈوبتی معیشت والا یہ پاکستان پراکشی میں گھرا ہوا ہے یہ پاکستان ہے اس میں سیاسی عدم استحکام کی کہانی بھی بڑی لمبی ہے لیکن اس کے باوجود جو اس کو ایک پوزیشن حاصل ہے بطور کشمیری مجھے اور آپ کو یہ خوش کن منظر لگنا چاہیے اس لیے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہمارے اس خطے میں ہماری آزادی کی آخری دلیل ہو سکتا ہے اس کے لیے دعا بھی کیجئے اور اس کی موجودہ پوٹینشل کو اپنی طاقت بنانے کی بھی ہم کوشش کریں ، طاقت کے ساتھ ہمارے لیے جو بڑا پرابلم ہے وہ ہمارا راولاکوٹ کا کانٹا ہے راولا کوٹ کا ایپیسوڈ جلد کنکلوڈ ہونا چاہیے اس میں ساری باتیں آگئی ہماری دعائیں رہیں گی اور ہماری اپنے بارڈرز اور لمٹس میں رہتے ہوئے انشائاللہ العزیز کوششیں بھی رہیں گی بہرحال آپ ایک ایسی فوج کے سپاہی ہیں اپ ایک ایسے تحریک کارکن ہیں کہ یہاں کوئی قیادت ہے یہاں کوئی ایک پالیسی ہے یہاں کوئی ایک ویژن ہے اور آپ رکن اسی وجہ سے ہیں کہ اس قیادت اس پالیسی اور اس ویژن کو لے کر چلنے کے اپ حتمی پابند ہیں اگر اپ اپنی آزاد مرضی کے ساتھ کوئی کانٹا خود چننے کی کوشش کریں گے تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات اپ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں مجھے ریپیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو اس لیے نظریاتی تحریک کے لوگ اپنے مرکز سے جڑ کر پھر سچویشن کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جو مرکز سے کٹ کر اپنے آپ کو زیادہ سیانا زیادہ بہادر اور پروویکٹیو بنا کر کوئی کوشش کرے گا وہ ہمیشہ منہ کی کھائے گا میرے بھائی اللہ کے نزدیک بھی یہ کوئی کامیابی نہیں ہے اور جس میں اخلاص نہیں ہے جس میں نظم اور اس پالیسی کے ساتھ آپ کی ہم اہنگی نہ ہو ہٹ کر اگر اپ ڈیڑھ ان کی مسجدیں وہ بنائیں کہ جن کے پاس کوئی پلیٹ فارم نہ ہو جماعت اسلامی کے رکن کو اتنی خدمات اتنے شاندار ریکارڈ رکھنے والی جماعت کوثاسے کو ڈیڑھ ان کی مسجد نہیں بنانی بندر کے تماشے کے رونق کو بڑھانے کے لیے میں اور اپ کبھی شامل اور شریک نہیں ہوں گے ہم اپنا ایک پروگرام رکھتے ہیں ہمارے کام اتنے ہیں کہ وہ ہم کرنا شروع کریں تو اپنے کاموں سے ہمیں فرصت نہیں ہے توان کی رونق بنتے ہیں تو یہ بات درست نہیں ہے اس لیے اس ساری بات کو سپیکٹرم میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا کشمیری ڈائاسپورا اس سے متاثرہورہا ہے۔ ڈاکٹر غلام بنی فائی کا فون آیا وہ فون پر وہ لٹرلی رو رہے تھے میں نے کہا جی بڑے بہادر انسان ہیں رونے کی کیا وجہ ہے انہوں نے کہا جی کہ بس ڈاکٹر صاحب اگر اج سید علی گیلانی ہوتے ہیں وہ میری طرح روتے کہ آزاد کشمیر جس کو بیس کیمپ ہونا چاہیے تھا تحریک آزادی کشمیر کا آج وہاں سے اٹھنے والی جو بھی فتنہ ہے سازش ہے شورش ہے جو بھی اس کا نام لے لیکن اس نے ہمیں بین الاقوامی طور پر مقدمہ کشمیر کو کمزور کر دیا اب آزاد کشمیر کے لوگ وہ ہندوستانی اس کونسلیٹ کو بھول کر پاکستانی کونسلیٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور ہماری ساری محنتیں کہاں گئیں میرا تین دہائیوں کا کام سفارتی محاذ پر وہ اگر آزاد کشمیر کی وجہ سے خراب ہو اور انڈیا اس پر شادیانے بجائے اور مجھے طعنے ملیں تو میں یہ رونا کس کے سامنے رہوں یہ رونا آپ بھی کے سامنے بنتا ہے اس لیے میرے بھائیو 20 میل میں کسی چھوٹی موٹی ایکٹیوٹی کو مت دیکھیے اپنے اجتماعی مفاد اور ہدف کی خاطر ہمیں بہت ویژنری کے قائد اور قیادت کے طور پر اپنا ایک بیلنس رول ادا کرنے کی ضرورت ہے میں امید اور توقع رکھتا ہوں کہ انشائاللہ آپ اس کے لیے بروئے کار آئیں گے، ہم نے طے کر لیا جس کو جماعت اسلامی کی پالیسیز کے ساتھ اخلاف ہے وہ جماعت اسلامی کے صفوں میں بیٹھ کر وہ تذیذب پیدا نہ کرے وہ ایک دم جماعت اسلامی سے الگ ہو جائے اور جو اسے بہادر ویلینٹ اللہ کی رضا والا اور جنت عطا کرنے والا کوئی محاذ ملتا ہے وہ اپنی آزاد مرضی کے ساتھ وہاں جا سکتا ہے ۔جماعت اسلامی اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنے والی تحریک ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے