وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان وانا آل کونسلرز اتحاد نے صدر صاحب خان وزیر کی سربراہی میں اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو پتا ہونی چاہئے کہ آج سفیان چلغوزہ مارکیٹ رستم بازار وانا میں دفتر کا افتتاح کیا، جسمیں لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کے چیئرمینوں، کونسلرز، خواتین کونسلرز، یوتھ کونسلرز اور کسان کونسلرز کے مسئلے مسائل حل کرنے ہونگے۔ اس کے علاؤہ چیئرمینوں کی تنخواہوں پر گزشتہ کئی دنوں سے یہ بات چل رہا ہے کہ چیئرمینوں کو تنخواہیں دینی ہے، لیکن ابھی تک نہیں ملے ہیں۔ یہ صرف اور صرف زبانی باتیں ہیں۔ اور نہ ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ وانا آل کونسلرز اتحاد کے صدر صاحب خان وزیر نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلی محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا کہ جنرل کونسلرز، خواتین کونسلرز، یوتھ کونسلرز اور کسان کونسلرز کو جلد از جلد تنخواہیں جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں نان لوکل سٹاف کو بھرتی کیا ہوا ہے انہیں فوری طور پر تبدیل کر کے لوکل سٹاف کو بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کو فل فور فنکشنل کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے نیبرہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کو اپنے علاقے میں دفتر کھولنے کی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہماری مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم اختجاج کا راستہ اپنائیں گے۔